بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
اللہ کی نعمتیں
(قرآن حکیم کی روشنی میں)
-
”یہ اس لئے کہ جو نعمت اللہ کسی قوم کو دیا کرتا ہے جب تک وہ خود اپنے دلوں کی حالت نہ بدل ڈالیں، اللہ اُسے نہیں بدلا کرتا اور اسلئے کہ اللہ سنتا جانتا ہے“۔ (الانفال ۔ ۵۳)
-
”اور اسی نے گھوڑے اور خچر اور گدھے پیدا کئے تاکہ تم ان پر سوار ہو اور (وہ تمہارے لئے) رونق وزینت (بھی ہیں) اور وہ (اور چیزیں بھی) پیدا کرتا ہے جن کی تم کو خبر نہیں۔ اور سیدھا راستہ تو اللہ تک جا پہنچتا ہے، اور بعض راستے ٹیڑھے ہیں (وہ اُس تک نہیں پہنچتے) اور اگر وہ چاہتا تو تم سب کو سیدھے راستے پر چلا دیتا۔ وہی تو ہے جس نے آسمان سے پانی برسایا، جسے تم پیتے ہو اور اس سے درخت بھی (شاداب ہوتے) ہیں جن میں تم اپنے چارپایوں کو چراتے ہو۔ اسی پانی سے وہ تمہارے لئے کھیتی اور زیتون اور کھجور اور انگور (اور بے شمار درخت) اُگاتا ہے، اور ہر طرح کے پھل (پیدا کرتا ہے) غور کرنیوالوں کیلئے اس میں (قدرت کی بڑی) نشانی ہے۔ اور اسی نے تمہارے لئے رات اور دن اور سورج اور چاند کو کام میں لگایا، اور اُس کے حکم سے ستارے بھی کام میں لگے ہوئے ہیں سمجھنے والوں کیلئے اسمیں (قدرت کی بہت سی) نشانیاں ہیں۔ اور جو طرح طرح کے رنگوں کی چیزیں اُس نے زمین میں پیدا کیں (سب تمہارے زیر فرمان کردیں) نصیحت کرنے والوں کیلئے اس میں نشانی ہے۔ اور وہی تو ہے جس نے دریا کو تمہارے اختیار میں کیا تاکہ اس میں سے تازہ گوشت کھاؤ، اور اس میں سے زیور (موتی وغیرہ) نکالو جسے تم پہنتے ہو۔ اور تم دیکھتے ہو کہ کشتیاں دریا میں پانی کو پھاڑتی چلی جاتی ہیں، اور اسلئے بھی (دریا کو تمہارے اختیار میں کیا) کہ تم اللہ کے فضل سے (معاش) تلاش کرو، تاکہ اسکا شکر کرو۔ اور اسی نے زمین پر پہاڑ (بنا کر) دیئے کہ تم کو لے کر کہیں جھک نہ جائے اور نہریں اور راستے بنا دیئے تاکہ ایک مقام سے دوسرے مقام تک (آسانی سے) جاسکو۔ اور (راستوں میں) نشانات بنا دیئے، اور لوگ ستاروں سے بھی رستے معلوم کرتے ہیں۔ تو جو (اتنی مخلوقات) پیدا کرے، کیا وہ ایسا ہے جو کچھ بھی پیدا نہ کرسکے تو پھر تم غور کیوں نہیں کرتے؟ اور اگر تم اللہ کی نعمتوں کو شمار کرنا چاہو تو گن نہ سکو، بیشک اللہ بخشنے والا مہربان ہے“۔ (النحل ۔ ۸ تا ۱۸)
-
”اور تمہارے لئے چار پایوں میں بھی (مقام) عبرت ہے کہ اُن کے پیٹوں میں جو گوبر اور لہو ہے اس سے ہم تم کو خالص دودھ پلاتے ہیں، جو پینے والوں کیلئے خوشگوار ہے“۔ (النحل ۔ ۶۶)
-
”اور تمہارے پروردگار نے شہد کی مکھیوں کو ارشاد فرمایا کہ پہاڑوں میں اور درختوں میں اور (اونچی اونچی) چھتریوں میں جو لوگ بناتے ہیں گھر بنا۔ اور ہر قسم کے میوے کھا، اور اپنے پروردگار کے صاف رستوں پر چلی جا۔ اس کے پیٹ سے پینے کی چیز نکلتی ہے، جس کے مختلف رنگ ہوتے ہیں، اس میں لوگوں (کے کئی امراض) کی شفاء ہے، بے شک سوچنے والوں کیلئے اس میں بھی نشانی ہے“۔ (النحل ۔ ۶۸ تا ۶۹)
-
”اور اللہ ہی نے تم میں سے تمہارے لئے عورتیں پیدا کیں اور عورتوں سے تمہارے بیٹے اور پوتے پیدا کئے اور کھانے کو تمہیں پاکیزہ چیزیں دیں تو کیا یہ باطل چیزوں پر اعتقاد رکھتے اور اللہ کی نعمتوں سے انکار کرتے ہیں؟“۔ (النحل ۔ ۷۲)
-
”اور اللہ ہی نے تم کو تمہارے ماؤں کے شکم سے پیدا کیا کہ تم کچھ نہیں جانتے تھے، اور اس نے تم کو کان، اور آنکھیں، اور دل (اور انکے علاوہ اور اعضاء) بخشے تاکہ تم شکر کرو۔ کیا ان لوگوں نے پرندوں کو نہیں دیکھا کہ آسمان کی ہوا میں گھرے ہوئے (اُڑتے رہتے) ہیں، ان کو اللہ ہی تھامے رکھتا ہے، ایمان والوں کیلئے اس میں (بہت سی) نشانیاں ہیں۔ اور اللہ ہی نے تمہارے لئے گھروں کو رہنے کی جگہ بنایا اور اسی نے چوپایوں کی کھالوں سے تمہارے لئے ڈیرے بنائے جن کو تم سبک دیکھ کر سفر اور حضر میں کام لاتے ہو، اور اُن کی اُون اور پشم اور بالوں سے تم اسباب اور برتنے کی چیزیں (بناتے ہو جو) مدت تک (کام دیتی ہیں)۔ اور اللہ ہی نے تمہارے (آرام کے) لئے اپنی پیدا کی ہوئی چیزوں کے سائے بنائے اور پہاڑوں میں غاریں بنائیں اور تمہارے بچاؤ کیلئے کرتے (جو تم کو گرمی سے بچائیں اور زرہیں بنائیں جو تم کو) اسلحہ (کی ضرب) سے محفوظ رکھیں۔ اسی طرح اللہ اپنا احسان تم پر پورا کرتا ہے، تاکہ تم فرماں بردار ہو۔ اور اگر یہ لوگ اعراض کریں تو (اے پیغمبر ﷺ) تمہارا کام فقط کھول کر سنا دینا ہے۔ یہ اللہ کی نعمتوں سے واقف ہیں مگر (واقف ہو کر) اُن سے انکار کرتے ہیں، اور یہ اکثر ناشکرے ہیں“۔ (النحل ۔ ۷۸ تا ۸۳)
-
”لوگو اللہ کے جو تم پر احسانات ہیں ان کو یاد کرو، کیا اللہ کے سوا کوئی اور خالق (اور رازق) ہے جو تم کو آسمان اور زمین سے رزق دے؟ اس کے سوا کوئی معبود نہیں پس تم کہاں بہکے پھرتے ہو“۔ (فاطر ۔ ۳)
-
”کیا ہم نے زمین کو بچھونا نہیں بنایا؟ اور پہاڑوں کو (اس کی) میخیں (نہیں ٹھہرایا؟) اور تم کو جوڑا جوڑا بھی پیدا کیا۔ اور نیند کو تمہارے لئے (موجب) آرام بنایا۔ اور رات کو پردہ مقرر کیا۔ اور دن کو معاش (کا وقت) قرار دیا۔ اور تمہارے اُپر سات مضبوط (آسمان) بنائے اور (آفتاب کا) روشن چراغ بنایا۔ اور نچڑتے بادلوں سے موسلادھار مینہ برسایا، تاکہ اس سے اناج اور سبزہ پیدا کریں، اور گھنے گھنے باغ“۔ (النباء ۔ ۶ تا ۱۶)
English Translation
In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful
Blessings of Allah
(In the Light of the Qur’an)
-
ذَٰلِكَ بِأَنَّ ٱللَّهَ لَمْ يَكُ مُغَيِّرًۭا نِّعْمَةً أَنْعَمَهَا عَلَىٰ قَوْمٍ حَتَّىٰ يُغَيِّرُوا۟ مَا بِأَنفُسِهِمْ ۙ وَأَنَّ ٱللَّهَ سَمِيعٌ عَلِيمٌ
Transliteration: Dhālika bi-anna Allāha lam yaku mughayyiran niʿmatan anʿamahā ʿalā qawmin ḥattā yughayyirū mā bi-anfusihim, wa-anna Allāha samīʿun ʿalīm
Translation: “This is because Allah does not change the favor which He has bestowed upon a people until they change what is within themselves, and because Allah is All-Hearing, All-Knowing.” (Al-Anfal :53)
-
وَٱلْخَيْلَ وَٱلْبِغَالَ وَٱلْحَمِيرَ لِتَرْكَبُوهَا وَزِينَةًۭ ۚ وَيَخْلُقُ مَا لَا تَعْلَمُونَ وَعَلَى ٱللَّهِ قَصْدُ ٱلسَّبِيلِ وَمِنْهَا جَآئِرٌۭ ۚ وَلَوْ شَآءَ لَهَدَىٰكُمْ أَجْمَعِينَ هُوَ ٱلَّذِىٓ أَنزَلَ مِنَ ٱلسَّمَآءِ مَآءًۭ ۖ لَّكُم مِّنْهُ شَرَابٌۭ وَمِنْهُ شَجَرٌۭ فِيهِ تُسِيمُونَ یُنْۢبِتُ لَكُمْ بِهِ الزَّرْعَ وَ الزَّیْتُوْنَ وَ النَّخِیْلَ وَ الْاَعْنَابَ وَ مِنْ كُلِّ الثَّمَرٰتِؕ-اِنَّ فِیْ ذٰلِكَ لَاٰیَةً لِّقَوْمٍ یَّتَفَكَّرُوْنَ وَسَخَّرَ لَكُمُ ٱلَّيْلَ وَٱلنَّهَارَ وَٱلشَّمْسَ وَٱلْقَمَرَ ۖ وَٱلنُّجُومُ مُسَخَّرَٰتٌۢ بِأَمْرِهِۦ ۗ إِنَّ فِى ذَٰلِكَ لَءَايَـٰتٍۢ لِّقَوْمٍۢ يَعْقِلُونَ وَمَا ذَرَأَ لَكُمْ فِى ٱلْأَرْضِ مُخْتَلِفًا أَلْوَٰنُهُۥٓ ۗ إِنَّ فِى ذَٰلِكَ لَءَايَةًۭ لِّقَوْمٍۢ يَذَّكَّرُونَ وَهُوَ ٱلَّذِى سَخَّرَ ٱلْبَحْرَ لِتَأْكُلُوا۟ مِنْهُ لَحْمًۭا طَرِيًّۭا وَتَسْتَخْرِجُوا۟ مِنْهُ حِلْيَةًۭ تَلْبَسُونَهَا ۖ وَتَرَى ٱلْفُلْكَ مَوَاخِرَ فِيهِ وَلِتَبْتَغُوا۟ مِن فَضْلِهِۦ وَلَعَلَّكُمْ تَشْكُرُونَ وَأَلْقَىٰ فِى ٱلْأَرْضِ رَوَٰسِىَ أَن تَمِيدَ بِكُمْ وَأَنْهَـٰرًۭا وَسُبُلًۭا لَّعَلَّكُمْ تَهْتَدُونَ وَعَلَـٰمَـٰتٍۢ ۚ وَبِٱلنَّجْمِ هُمْ يَهْتَدُونَ أَفَمَن يَخْلُقُ كَمَن لَّا يَخْلُقُ ۗ أَفَلَا تَذَكَّرُونَ وَإِن تَعُدُّوا۟ نِعْمَةَ ٱللَّهِ لَا تُحْصُوهَآ ۗ إِنَّ ٱللَّهَ لَغَفُورٌۭ رَّحِيمٌۭ
Transliteration: Wa-al-khayla wa-al-bighāla wa-al-ḥamīra li-tarkabūhā wa-zīnah, wa-yakhluqu mā lā taʿlamūn… (continuation of verses 8–18)
Translation: “And He created horses, mules, and donkeys for you to ride and as adornment, and He creates that which you do not know… If you try to count the blessings of Allah, you will never be able to enumerate them. Surely Allah is Most Forgiving, Most Merciful.” (An-Nahl :8–18)
-
وَإِنَّ لَكُمْ فِى ٱلْأَنْعَـٰمِ لَعِبْرَةًۭ ۖ نُّسْقِيكُم مِّمَّا فِى بُطُونِهِۦ مِنۢ بَيْنِ فَرْثٍۢ وَدَمٍۢ لَّبَنًا خَالِصًۭا سَآئِغًۭا لِّلشَّـٰرِبِينَ
Transliteration: Wa-inna lakum fī al-anʿāmi la-ʿibrah, nusqīkum mimmā fī buṭūnihī min bayni farthin wa-damin labanān khāliṣan sāʾighan li-al-shāribīn
Translation: “And indeed for you in the cattle there is a lesson: We give you to drink from what is in their bellies between excretion and blood — pure milk, palatable to those who drink.” (An-Nahl :66)
-
وَأَوْحَىٰ رَبُّكَ إِلَى ٱلنَّحْلِ أَنِ ٱتَّخِذِى مِنَ ٱلْجِبَالِ بُيُوتًۭا وَمِنَ ٱلشَّجَرِ وَمِمَّا يَعْرِشُونَ ثُمَّ كُلِى مِن كُلِّ ٱلثَّمَرَٰتِ فَٱسْلُكِى سُبُلَ رَبِّكِ ذُلُلًۭا ۚ يَخْرُجُ مِنۢ بُطُونِهَا شَرَابٌۭ مُّخْتَلِفٌ أَلْوَٰنُهُۥ فِيهِ شِفَآءٌۭ لِّلنَّاسِ ۗ إِنَّ فِى ذَٰلِكَ لَءَايَةًۭ لِّقَوْمٍۢ يَتَفَكَّرُونَ
Transliteration: Wa-awḥā rabbuka ilā al-naḥli ani ittakhidhī mina al-jibāli buyūtan wa-mina al-shajari wa-mimmā yaʿrishūn…
Translation: “And your Lord inspired the bee: make dwellings in the mountains, in the trees, and in what they construct… From its bellies comes a drink of varying colors, in which there is healing for mankind. Indeed, in this is a sign for those who reflect.” (An-Nahl :68–69)
-
وَٱللَّهُ جَعَلَ لَكُم مِّنْ أَنفُسِكُمْ أَزْوَٰجًۭا وَجَعَلَ لَكُم مِّنْ أَزْوَٰجِكُم بَنِينَ وَحَفَدَةًۭ وَرَزَقَكُم مِّنَ ٱلطَّيِّبَـٰتِ ۚ أَفَبِٱلْبَـٰطِلِ يُؤْمِنُونَ وَبِنِعْمَتِ ٱللَّهِ هُمْ يَكْفُرُونَ
Transliteration: Wa-Allāhu jaʿala lakum min anfusikum azwājan wa-jaʿala lakum min azwājikum banīna wa-ḥafadah wa-razaqakum mina al-ṭayyibāt…
Translation: “And Allah has made for you spouses from among yourselves, and from your spouses He has given you sons and grandchildren, and provided you with pure provisions. Do they then believe in falsehood and deny the blessings of Allah?” (An-Nahl :72)
-
وَٱللَّهُ أَخْرَجَكُم مِّنۢ بُطُونِ أُمَّهَـٰتِكُمْ لَا تَعْلَمُونَ شَيْـًۭٔا وَجَعَلَ لَكُمُ ٱلسَّمْعَ وَٱلْأَبْصَـٰرَ وَٱلْأَفْـِٔدَةَ لَعَلَّكُمْ تَشْكُرُونَ …
Transliteration: Wa-Allāhu akhrajakum min buṭūni ummahātikum lā taʿlamūna shayʾan wa-jaʿala lakumu al-samʿa wa-al-abṣāra wa-al-afʾidah laʿallakum tashkurūn…
Translation: “And Allah brought you forth from the wombs of your mothers while you knew nothing, and He gave you hearing, sight, and hearts so that you may give thanks… Thus Allah completes His favor upon you so that you may submit. Yet if they turn away, your duty is only to convey clearly. They recognize the blessings of Allah, yet they deny them, and most of them are ungrateful.” (An-Nahl :78–83)
-
يَـٰٓأَيُّهَا ٱلنَّاسُ ٱذْكُرُوا۟ نِعْمَتَ ٱللَّهِ عَلَيْكُمْ ۚ هَلْ مِنْ خَـٰلِقٍ غَيْرُ ٱللَّهِ يَرْزُقُكُم مِّنَ ٱلسَّمَآءِ وَٱلْأَرْضِ ۚ لَآ إِلَـٰهَ إِلَّا هُوَ ۖ فَأَنَّىٰ تُؤْفَكُونَ
Transliteration: Yā-ayyuhā al-nāsu udhkurū niʿmata Allāhi ʿalaykum, hal min khāliqin ghayru Allāhi yarzuqukum mina al-samāʾi wa-al-arḍ…
Translation: “O mankind, remember the favor of Allah upon you. Is there any creator other than Allah who provides for you from the heaven and the earth? There is no deity except Him; then where are you turning away?” (Fatir :3)
-
أَلَمْ نَجْعَلِ ٱلْأَرْضَ مِهَـٰدًۭا وَٱلْجِبَالَ أَوْتَادًۭا وَخَلَقْنَـٰكُمْ أَزْوَٰجًۭا وَجَعَلْنَا نَوْمَكُمْ سُبَاتًۭا وَجَعَلْنَا ٱلَّيْلَ لِبَاسًۭا وَجَعَلْنَا ٱلنَّهَارَ مَعَاشًۭا وَبَنَيْنَا فَوْقَكُمْ سَبْعًۭا شِدَادًۭا وَجَعَلْنَا سِرَاجًۭا وَهَّاجًۭا وَأَنزَلْنَا مِنَ ٱلْمُعْصِرَٰتِ مَآءًۭ ثَجَّاجًۭا لِّنُخْرِجَ بِهِۦ حَبًّۭا وَنَبَاتًۭا وَجَنَّـٰتٍ أَلْفَافًا
Transliteration: Alam najʿali al-arḍa mihādā, wa-al-jibāla awtādā…
Translation: “Have We not made the earth a resting place, and the mountains as pegs? And created you in pairs… And sent down from the rain clouds abundant water so that We may bring forth grain and vegetation and dense gardens.” (An-Naba :6–16)