احوال قیامت (۱)

اشاعت: 27-02-2026
شیئر کریں (صدقہ جاریہ):
Quranic depiction of the Day of Judgment, weighing of deeds, accountability, and scenes of the Hereafter

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

احوال قیامت (۱)

(قرآن حکیم کی روشنی میں)

  1. ”اور اس دن سے ڈرو جب کوئی کسی کے کچھ بھی کام نہ آئے اور نہ کسی کی سفارش منظور کی جائے اور نہ کسی سے کسی طرح کا بدلہ قبول کیا جائے اور نہ لوگ (کسی اور طرح) مدد حاصل کر سکیں“۔ (البقرہ ۔ ۴۸)

  2. ”اُس دن (کفر کے) پیشوا اپنے پیروؤں سے بیزاری ظاہر کریں گے اور (دونوں) عذاب (الٰہی) دیکھیں گے اور اُن کے آپس کے تعلقات منقطع ہو جائیں گے۔ (یہ حال دیکھ کر) پیروی کرنیوالے (حسرت سے) کہیں گے کہ اے کاش! ہمیں پھر دنیا میں جانا نصیب ہوتا کہ جس طرح یہ ہم سے بے زار ہورہے ہیں اسی طرح ہم بھی اُن سے بے زار ہوں۔ اسطرح اللہ اُن کے اعمال حسرت بنا کر دکھائے گا اور وہ دوزخ سے نکل نہیں سکیں گے“۔ (البقرہ ۔ ۱۶۶ ، ۱۶۷)

  3. ”اے ایمان والو! جو (مال) ہم نے تم کو دیا ہے اُس میں سے اُس دن کے آنے سے پہلے پہلے خرچ کر لو جس میں نہ (اعمال کا) سودا ہو۔ اور نہ دوستی اور سفارش ہو سکے۔ اور کفر کرنیوالے لوگ ظالم ہیں“۔ (البقرہ ۔ ۲۵۴)

  4. ”اور اُس روز (اعمال کا) تلنا برحق ہے۔ تو جن لوگوں کے (عملوں کے) وزن بھاری ہوں گے وہ تو نجات پانے والے ہیں۔ اور جن کے وزن ہلکے ہوں گے تو یہی لوگ ہیں جنہوں نے اپنے تئیں خسارے میں ڈالا اسلئے کے ہماری آیتوں کے بارے میں بے انصافی کرتے تھے “۔ (الاعراف ۔ ۸ ، ۹)

  5. ”(یہ لوگ) تم سے قیامت کے بارے میں پوچھتے ہیں کہ اسکے واقع ہونے کا وقت کب ہے۔ کہہ دو کہ اسکا علم تو میرے پروردگار ہی کو ہے۔ وہی اسکو اُس کے وقت پر ظاہر کر دے گا۔ وہ آسمان اور زمین میں ایک بھاری بات ہوگی۔ اور ناگہاں تم پر آجائے گی۔ یہ تم سے اس طرح دریافت کرتے ہیں کہ گویا تم اس سے باخوبی واقف ہو۔ کہو کے اسکا علم تو اللہ ہی کو ہے لیکن اکثر لوگ یہ نہیں جانتے “۔ (الاعراف ۔ ۱۸۷)

  6. ”اور (مومنو) مت خیال کرنا کہ یہ ظالم جو عمل کر رہے ہیں اللہ اُن سے بے خبر ہے۔ وہ اُن کو اُس دن تک مہلت دے رہا ہے جب کہ (دہشت کے سبب) آنکھیں کھلی کی کھلی رہ جائیں گی۔ (اور لوگ) سر اُٹھائے ہوئے (میدان قیامت کی طرف) دوڑ رہے ہوں گے اُن کی نگاہیں اُن کی طرف لوٹ نہ سکیں گی۔ اور اُن کے دل (مارے خوف کے) ہوا ہو رہے ہوں گے۔ اور لوگو کو اُس دن سے آگاہ کر دو جب اُن پر عذاب آجائے گا تب ظالم لوگ کہیں گے کہ اے ہمارے پروردگار ہمیں تھوڑی سی مدت مہلت عطا کر تا کہ ہم تیری دعوت (توحید) قبول کریں۔ اور پیغمبروں کے پیچھے چلیں (تو جواب ملے گا) کیا تم پہلے قسمیں نہیں کھایا کرتے تھے کہ تم کو (اس حال سے جسمیں تم ہو) زوال (اور قیامت کو حساب اعمال) نہیں ہوگا“۔ (ابراہیم ۔ ۴۲ تا ۴۴)

  7. جن لوگوں نے کفر کیا اور (لوگوں کو) اللہ کے راستے سے روکا ہم اُن کو عذاب پر عذاب دیں گے۔ اسلئے کہ شرارت کیا کرتے تھے۔ اور (اُس دن کو یاد کرو) جس دن ہم ہر اُمت میں سے خود اُن پر گواہ کھڑے کریں گے۔ اور (اے پیغمبر ) تم کو ان لوگوں پر گواہ لائیں گے۔ اور ہم نے تم پر (ایسی) کتاب نازل کی ہے کہ (اس میں) ہر چیز کا بیان (مفصل) ہے اور مسلمانوں کیلئے ہدایت اور رحمت اور بشارت ہے“۔ (النحل ۔ ۸۸ ، ۸۹)

  8. ”اور ہم نے انسان کے اعمال کو (بصورت کتاب) اسکے گلے میں لٹکا دیا ہے۔ اور قیامت کے روز (وہ) کتاب اُسے نکال دکھائیں گے جسے وہ کھلا ہوا دیکھے گا۔ (کہا جائے گا کہ) اپنی کتاب پڑھ لے۔ تو آج اپنا آپ ہی محاسب کافی ہے“۔ (بنی اسرائیل ۔ ۱۳ ، ۱۴)

  9. ”اور جس شخص کو اللہ ہدایت دے وہی ہدایت یاب ہے۔ اور جن کو گمراہ کرے تو تم اللہ کے سوا اُن کے رفیق نہیں پاؤ گے۔ اور ہم اُن کو قیامت کے دن اوندھے منہ، اندھے، گونگے اور بہرے (بنا کر) اُٹھائیں گے اور اُن کا ٹھکانہ دوزخ ہے۔ جب اُسکی آگ بجھنے کو ہوگی تو ہم اُس کو اور بھڑکا دیں گے۔ یہ اُن کی سزا ہے اسلئے کہ وہ ہماری آیتوں سے کفر کرتے تھے اور کہتے تھے جب ہم (مر کر بوسیدہ) ہڈیاں اور ریزہ ریزہ ہو جائیں گے تو کیا ازسرنو پیدا کئے جائیں گے؟“ (بنی اسرائیل ۔ ۹۷ ، ۹۸)

In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful

Conditions of the Day of Resurrection (1)

(In the Light of the Qur’an)

  1.  

وَاتَّقُوا يَوْمًۭا لَّا تَجْزِى نَفْسٌ عَن نَّفْسٍ شَيْـًۭٔا وَلَا يُقْبَلُ مِنْهَا شَفَـٰعَةٌۭ وَلَا يُؤْخَذُ مِنْهَا عَدْلٌۭ وَلَا هُمْ يُنصَرُونَ

Transliteration: Wa-ittaqu yawman lā tajzī nafsun ʿan nafsin shayʾan wa-lā yuqbalu minhā shafāʿatun wa-lā yuʾkhadhu minhā ʿadl-un wa-lā hum yunṣarūn

Translation: “And fear the Day when no soul shall avail another in the least, nor shall any intercession be accepted from it, nor any compensation be taken from it, nor shall they be helped.” (Al-Baqarah :48)

  1.  

إِذْ تَبَرَّأَ ٱلَّذِينَ ٱتُّبِعُوا مِنَ ٱلَّذِينَ ٱتَّبَعُوا وَرَأَوُا ٱلْعَذَابَ وَتَقَطَّعَتْ بِهِمُ ٱلْأَسْبَابُ ۝ وَقَالَ ٱلَّذِينَ ٱتَّبَعُوا لَوْ أَنَّ لَنَا كَرَّةًۭ فَنَتَبَرَّأَ مِنْهُمْ كَمَا تَبَرَّءُوا مِنَّا ۗ كَذَٰلِكَ يُرِيهِمُ ٱللَّهُ أَعْمَـٰلَهُمْ حَسَرَٰتٍ عَلَيْهِمْ ۖ وَمَا هُم بِخَـٰرِجِينَ مِنَ ٱلنَّارِ

Transliteration: Idh tabarraʾa alladhīna uttubiʿū mina alladhīna ittabaʿū wa-raʾaw al-ʿadhāba wa-taqaṭṭaʿat bihimu al-asbāb…

Translation: “On that Day the leaders will disown their followers, and they will see the punishment, and all ties between them will be cut off. Those who followed will say, ‘If only we had another chance, we would disown them as they have disowned us.’ Thus Allah will show them their deeds as regrets, and they will never emerge from the Fire.” (Al-Baqarah :166–167)

  1.  

يَـٰٓأَيُّهَا ٱلَّذِينَ ءَامَنُوا أَنفِقُوا۟ مِمَّا رَزَقْنَـٰكُم مِّن قَبْلِ أَن يَأْتِىَ يَوْمٌۭ لَّا بَيْعٌۭ فِيهِ وَلَا خُلَّةٌۭ وَلَا شَفَـٰعَةٌۭ ۗ وَٱلْكَـٰفِرُونَ هُمُ ٱلظَّـٰلِمُونَ

Transliteration: Yā-ayyuhā alladhīna āmanū anfiqū mimmā razaqnākum min qabli an yaʾtiya yawmun lā bayʿun fīhi wa-lā khullatun wa-lā shafāʿah…

Translation: “O believers, spend from what We have provided you before the Day comes when there will be no bargaining, no friendship, and no intercession. And the disbelievers are the wrongdoers.” (Al-Baqarah :254)

  1.  

وَٱلْوَزْنُ يَوْمَئِذٍ ٱلْحَقُّ ۚ فَمَن ثَقُلَتْ مَوَٰزِينُهُۥ فَأُو۟لَـٰٓئِكَ هُمُ ٱلْمُفْلِحُونَ ۝ وَمَنْ خَفَّتْ مَوَٰزِينُهُۥ فَأُو۟لَـٰٓئِكَ ٱلَّذِينَ خَسِرُوٓا أَنفُسَهُم بِمَا كَانُوا۟ بِـَٔايَـٰتِنَا يَظْلِمُونَ

Transliteration: Wa-al-waznu yawmaʾidhin al-ḥaqq, fa-man thaqulat mawāzīnuhu fa-ulāʾika humu al-mufliḥūn…

Translation: “And the weighing on that Day will be the truth. So those whose scales are heavy — they are the successful. And those whose scales are light — they are the ones who have lost themselves because they used to wrong Our signs.” (Al-A‘raf :8–9)

  1.  

يَسْـَٔلُونَكَ عَنِ ٱلسَّاعَةِ أَيَّانَ مُرْسَىٰهَا ۖ قُلْ إِنَّمَا عِلْمُهَا عِندَ رَبِّى ۖ لَا يُجَلِّيهَا لِوَقْتِهَآ إِلَّا هُوَ ۚ ثَقُلَتْ فِى ٱلسَّمَـٰوَٰتِ وَٱلْأَرْضِ ۚ لَا تَأْتِيكُمْ إِلَّا بَغْتَةًۭ …

Transliteration: Yasʾalūnaka ʿani al-sāʿati ayyāna mursāhā, qul innamā ʿilmuhā ʿinda rabbī…

Translation: “They ask you about the Hour — when will it occur? Say: its knowledge is only with my Lord. None will reveal it at its time except Him. It is heavy upon the heavens and the earth. It will not come upon you except suddenly… But most people do not know.” (Al-A‘raf :187)

  1.  

وَلَا تَحْسَبَنَّ ٱللَّهَ غَـٰفِلًا عَمَّا يَعْمَلُ ٱلظَّـٰلِمُونَ ۚ إِنَّمَا يُؤَخِّرُهُمْ لِيَوْمٍۢ تَشْخَصُ فِيهِ ٱلْأَبْصَـٰرُ …

Transliteration: Wa-lā taḥsabanna Allāha ghāfilan ʿammā yaʿmalu al-ẓālimūn…

Translation: “Do not think that Allah is unaware of what the wrongdoers do. He only delays them until a Day when eyes will stare in horror… And warn mankind of the Day when the punishment will come upon them…” (Ibrahim :42–44)

  1.  

ٱلَّذِينَ كَفَرُوا۟ وَصَدُّوا۟ عَن سَبِيلِ ٱللَّهِ زِدْنَـٰهُمْ عَذَابًۭا فَوْقَ ٱلْعَذَابِ بِمَا كَانُوا۟ يُفْسِدُونَ ۝ وَيَوْمَ نَبْعَثُ فِى كُلِّ أُمَّةٍۢ شَهِيدًا عَلَيْهِم مِّنْ أَنفُسِهِمْ …

Transliteration: Alladhīna kafarū wa-ṣaddū ʿan sabīli Allāhi zidnāhum ʿadhāban fawqa al-ʿadhāb…

Translation: “Those who disbelieved and turned others away from the path of Allah — We shall increase them in punishment upon punishment because of the corruption they used to spread… And on the Day We raise from every nation a witness against them from among themselves, and We will bring you as a witness against these…” (An-Nahl :88–89)

  1.  

وَكُلَّ إِنسَـٰنٍ أَلْزَمْنَـٰهُ طَـٰٓئِرَهُۥ فِى عُنُقِهِۦ ۖ وَنُخْرِجُ لَهُۥ يَوْمَ ٱلْقِيَـٰمَةِ كِتَـٰبًۭا يَلْقَىٰهُ مَنشُورًا ۝ ٱقْرَأْ كِتَـٰبَكَ كَفَىٰ بِنَفْسِكَ ٱلْيَوْمَ عَلَيْكَ حَسِيبًۭا

Transliteration: Wa-kulla insānin alzamnāhu ṭāʾirahu fī ʿunuqihī wa-nukhriju lahu yawma al-qiyāmati kitāban yalqāhu manshūrā…

Translation: “And We have fastened every man’s deeds to his neck, and on the Day of Resurrection We shall bring forth for him a book which he will find spread open. ‘Read your book; you yourself are sufficient this Day to take account of yourself.’” (Bani Isra’il :13–14)

  1.  

وَمَن يَهْدِ ٱللَّهُ فَهُوَ ٱلْمُهْتَدِ ۖ وَمَن يُضْلِلْ فَلَن تَجِدَ لَهُمْ أَوْلِيَآءَ مِن دُونِهِۦ ۖ وَنَحْشُرُهُمْ يَوْمَ ٱلْقِيَـٰمَةِ عَلَىٰ وُجُوهِهِمْ عُمْيًا وَبُكْمًۭا وَصُمًّۭا …

Transliteration: Wa-man yahdi Allāhu fa-huwa al-muhtad, wa-man yuḍlil fa-lan tajida lahum awliyāʾa min dūnihī…

Translation: “And whoever Allah guides — he is the rightly guided; and whoever He leads astray — you will never find protectors for them besides Him. And We shall gather them on the Day of Resurrection on their faces, blind, dumb, and deaf. Their abode will be Hell; whenever it subsides, We will increase for them the blaze. That is their recompense because they disbelieved in Our signs and said: ‘When we are bones and fragments, shall we indeed be raised as a new creation?’” (Bani Isra’il :97–98)