بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
آداب دعا (۲) (احادیث کی روشنی میں)
تصنع سے بچنا:-
"حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ کا قول ہے کہ اس بات کا خیال رکھو کہ تمہاری دعائیں تکلف اور قافیہ آرائی سے پاک ہونی چاہئیں کیونکہ میں نے نبی کریم ﷺ اور صحابہ کرام دیکھا ہے کہ وہ اس قسم کی باتوں سے بچا کرتے تھے۔" (صحیح بخاری)
اکل حلال اور صدق مقال:-
"نبی اکرم ﷺ کا ارشاد ہے کہ ایک شخص اپنے ہاتھ آسمان کی طرف اٹھا کر کہتا ہے کہ اے رب (دعا مانگتا ہے) جب کہ اس کا کھانا پینا، لباس اور غذا سب حرام ہے تو اس کی دعا کیسے قبول ہو۔" (صحیح مسلم ، صحیح بخاری)
تین تین بار مانگنا:-
"حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ جب اپنے رب سے سوال کرتے یا دعا مانگتے تو تین تین بار دہرایا کرتے تھے۔" (صحیح مسلم ، صحیح بخاری)
تمام جائز حاجات مانگے اور براہ راست اللہ سے مانگے:- "حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں نبی کریم ﷺ نے فرمایا کہ جب تو سوال کرے تو اللہ تعالیٰ سے سوال کر اور جب مدد طلب کرے تو اللہ تعالیٰ سے مدد طلب کر"۔ (جامع ترمذی)
اپنے لئے اور اپنی اولاد اور اپنے مال کیلئے بددعا نہ کرے:-
"حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا کہ اپنے لئے بددعا نہ کرو اور اپنے مال ودولت کیلئے بددعا نہ کرو کہیں ایسا نہ ہو کہ تمہاری یہ بددعا کسی ایسی ساعت میں ہو رہی ہو کہ جس میں اللہ تعالیٰ سے جو دعا مانگی جاتی ہے وہ ضرور قبول ہوتی ہے۔" (صحیح مسلم)
اپنے نیک کاموں کو وسیلہ بنا کر مانگے:-
"صحیحین میں مذکور ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا کہ بنی اسرائیل کے تین اشخاص نے ایک غار میں بارش کی وجہ پناہ لے رکھی تھی کہ ایک پتھر سے غار کا منہ بند ہو گیا اور وہ غار میں بند پھنس گئے ان میں سے ہر ایک نے اللہ تعالیٰ کے حضور اپنے اپنے نیک کام کو وسیلہ بنا کر دعا مانگی اور انکی دعا قبول ہوئی اور غار کے منہ سے پتھر ہٹ گیا۔" (صحیح مسلم ، صحیح بخاری)
زندگی کے تمام حالات میں دعا مانگتارہے:-
"نبی کریم ﷺ کا ارشاد ہے کہ جو شخص یہ پسند کرتا ہے کہ مصائب وآلام اور تکلیف کے وقت اس کی دعائیں قبول ہوں تو اسے چاہئے کہ خوشی کے زمانے میں زیادہ دعا مانگتارہے۔" (جامع ترمذی)
باوضو اور قبلہ رخ ہو کر مانگے:-
"حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ نے اپنا رخ مبارک قبلہ کی طرف پھیرا اور فرمایا اے اللہ! قبیلہ دوس کو ہدایت دے۔" (صحیح مسلم ، صحیح بخاری)
English Translation
In the Name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful
Etiquettes of Supplication (2) — In the Light of Hadith
Avoid artificiality and affectation
Ibn ‘Abbas رضي الله عنه said: Be mindful that your supplications should be free from affectation and forced rhyming, for I saw the Prophet ﷺ and his Companions avoiding such practices.
(Sahih al-Bukhari)
Lawful sustenance and truthful speech
The Messenger of Allah ﷺ said: A man raises his hands toward the sky and says, “O my Lord,” while his food, drink, clothing, and nourishment are all unlawful—so how can his supplication be accepted?
(Sahih Muslim, Sahih al-Bukhari)
Asking three times
‘Abdullah ibn Mas‘ud رضي الله عنه narrates that whenever the Prophet ﷺ asked his Lord or made supplication, he would repeat it three times.
(Sahih Muslim, Sahih al-Bukhari)
Ask for all lawful needs directly from Allah
Ibn ‘Abbas رضي الله عنه narrates that the Prophet ﷺ said: When you ask, ask Allah; and when you seek help, seek help from Allah.
(Jami‘ al-Tirmidhi)
Do not supplicate against yourself, your children, or your wealth
Jabir رضي الله عنه narrates that the Prophet ﷺ said: Do not supplicate against yourselves, nor against your children, nor against your wealth, lest your supplication coincide with an hour in which Allah answers prayers.
(Sahih Muslim)
Invoke Allah through your righteous deeds
It is mentioned in the Two Sahihs that the Prophet ﷺ said: Three men from Banu Isra’il sought refuge in a cave due to rain when a rock fell and blocked its entrance. Each of them supplicated to Allah by presenting a righteous deed as a means, and their supplications were accepted, and the rock was removed from the entrance of the cave.
(Sahih Muslim, Sahih al-Bukhari)
Supplicate in all circumstances of life
The Prophet ﷺ said: Whoever wishes that his supplications be answered during times of hardship and distress should supplicate frequently during times of ease.
(Jami‘ al-Tirmidhi)
Supplicate in a state of Wudu and facing the Qiblah
Abu Hurayrah رضي الله عنه narrates that the Prophet ﷺ turned his noble face toward the Qiblah and supplicated: O Allah, guide the tribe of Daws.
(Sahih Muslim, Sahih al-Bukhari)