زکوٰۃ کی فرضیت

اشاعت: 10-02-2026
شیئر کریں (صدقہ جاریہ):
zakat ki farziyat hadith ki roshni mein, zakat adaigi aur islam ke bunyadi farz ki rehnumai

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

زکوٰۃ کی فرضیت (احادیث کی روشنی میں)

زکوٰۃ کا ادا کرنا اسلام کے پانچ بنیادی فرائض میں سے ایک فرض ہے :-

” حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ نے فرمایا ہے کہ ”اسلام کی بنیاد پانچ چیزوں پر ہے (۱) اس بات کی شہادت دینا کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں‘ اور محمد اللہ تعالیٰ کے رسول ہیں (۲) نماز قائم کرنا (۳) زکوٰۃ ادا کرنا (۴) حج کرنا (۵) رمضان المبارک کے روزے رکھنا“۔ (صحیح بخاری)

” حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے وہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ نے معاذ رضی اللہ عنہ کو یمن کی جانب بھیجا۔ انہیں حکم دیا (چونکہ) آپ ایسے لوگوں کے ہاں جا رہے ہیں جو اہل کتاب (یعنی اہل علم) ہیں اس لئے انہیں اس بات کی دعوت دینا کہ وہ گواہی دیں کہ صرف (ایک) اللہ معبود (بر حق) ہے اور محمد اللہ کے پیغمبر ہیں۔ اگر وہ اس بات کو تسلیم کر لیں تو انہیں آگاہ کرنا کہ اللہ نے دن رات میں ان پر پانچ نمازیں فرض کی ہیں۔ اگر وہ اس بات کو تسلیم کر لیں تو انہیں معلوم کرانا کہ اللہ نے ان پر زکوٰۃ فرض کی ہے جو مسلمان مالداروں سے وصول کی جائے گی اور مسلمان فقیروں میں تقسیم کی جائے گی ۔ اگر وہ اس بات کو بھی تسلیم کر لیں تو اپنے آپ کو ان کے نہایت عمدہ مال سے دور رکھنا نیز مظلوم کی آہ سے بچاؤ اختیار کرنا اس لئے کہ اس کی دعا کی قبولیت اور اللہ کے درمیان کوئی حجاب نہیں ہوتا“۔ (صحیح بخاری ، صحیح مسلم)

وضاحت :۔ جس طرح نماز کا انکار کرنے والا کافر ہے اسی طرح زکوٰۃ ادا نہ کرنے والا بھی کافر ہے۔ قرآن مجید میں زکوٰۃ کا حکم تقریباً ۸۳ مرتبہ آیا ہے، نیز زکوٰۃ نہ دینے والوں سے صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے جہاد کیا جسطرح کفار سے جہاد کیا، اور اس پر تمام صحابہ کا اجماع ہے واللہ اعلم

” حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے کہ ایک دیہاتی نبی کریم کی خدمت میں آیا اور عرض کی کہ آپ () مجھے کوئی ایسا کام بتلائیں جس پر اگر میں ہمیشگی (عمل) کروں تو جنت میں داخل ہو جاؤں ۔ آپ () نے فرمایا کہ اللہ کی عبادت کر اس کا کسی کو شریک نہ ٹھہرا فرض نماز قائم کر فرض زکوٰۃ دے اور رمضان کے روزے رکھ۔ دیہاتی نے کہا اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے‘ ان عملوں پر میں کوئی زیادتی نہیں کروں گا۔ جب وہ پیٹھ موڑ کر جانے لگا تو نبی کریم نے فرمایا کہ اگر کوئی ایسے شخص کو دیکھنا چاہے جو جنت والوں میں سے ہو تو وہ اس شخص کو دیکھ لے“۔ (صحیح بخاری)

” حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ جب رسول اللہ انتقال فرما گئے اور ابوبکر رضی اللہ عنہ خلیفہ ہوئے تو عرب کے کچھ قبائل کافر ہو گئے (اور کچھ نے زکوٰۃ سے انکار کر دیا اور حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ نے ان سے لڑنا چاہا) تو عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ آپ رسول اللہ کے اس فرمان کی موجودگی میں کیونکر جنگ کر سکتے ہیں ”مجھے حکم ہے لوگوں سے اس وقت تک جنگ کروں جب تک کہ وہ لا الہ الا اللہ کی شہادت نہ دیدیں اور جو شخص اس کی شہادت دے دے تو میری طرف سے اس کا مال و جان محفوظ ہو جائے گا۔ سوا اسی کے حق کے (یعنی قصاص وغیرہ کی صورتوں کے) اور اس کا حساب اللہ تعالیٰ کے ذمہ ہوگا“ اس پر حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ نے جواب دیا کہ قسم اللہ کی میں ہر اس شخص سے جنگ کروں گا جو زکوٰۃ اور نماز میں تفریق کرے گا۔ (یعنی نماز تو پڑھے مگر زکوٰۃ کیلئے انکار کر دے) کیونکہ زکوٰۃ مال کا حق ہے۔ خدا کی قسم اگر انہوں نے زکوٰۃ میں چار مہینے کی (بکری کے) بچے کو دینے سے بھی انکار کیا جسے وہ رسول اللہ کو دیتے تھے تو میں ان سے لڑوں گا۔ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ بخدا یہ بات اس کا نتیجہ تھی کہ اللہ تعالیٰ نے ابوبکر رضی اللہ عنہ کا سینہ اسلام کیلئے کھول دیا تھا اور بعد میں میں بھی اس نتیجہ پر پہنچا کہ ابوبکر رضی اللہ عنہ ہی حق پر تھے۔ (صحیح بخاری)

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

The Obligation of Zakah — In the Light of Hadith

Paying Zakah Is One of the Five Fundamental Obligations of Islam:

“Hazrat ‘Abdullah ibn ‘Umar رضي الله عنه narrates that the Messenger of Allah said: ‘Islam is built upon five: (1) testifying that none has the right to be worshipped except Allah and that Muhammad is the Messenger of Allah, (2) establishing Salah, (3) paying Zakah, (4) performing Hajj, and (5) fasting in Ramadan.’” (Sahih Bukhari)

“Hazrat Ibn ‘Abbas رضي الله عنهما narrates that the Messenger of Allah sent Mu‘adh رضي الله عنه to Yemen and instructed him: ‘You are going to a people from among the People of the Book; invite them first to testify that none has the right to be worshipped except Allah and that Muhammad is the Messenger of Allah. If they accept this, then inform them that Allah has made five prayers obligatory upon them in the day and night. If they accept this, then inform them that Allah has made Zakah obligatory upon them, which will be taken from their wealthy and distributed among their poor. If they accept this as well, then beware of taking their best wealth, and protect yourself from the supplication of the oppressed, for there is no barrier between it and Allah.’” (Sahih Bukhari, Sahih Muslim)

Clarification:
Just as denial of Salah constitutes disbelief, similarly denial of the obligation of Zakah is also disbelief. The command of Zakah appears numerous times in the Quran, and the Companions رضي الله عنهم even fought those who refused to pay it, just as they fought the disbelievers. There is consensus (ijma‘) among the Companions on this matter. والله أعلم.

“Hazrat Abu Hurairah رضي الله عنه narrates that a Bedouin came to the Noble Prophet and said: ‘Tell me of such an action that, if I remain consistent upon it, I will enter Jannah.’ The Prophet said: ‘Worship Allah and do not associate anything with Him, establish the obligatory Salah, give the obligatory Zakah, and fast in Ramadan.’ The man said: ‘By the One in whose Hand is my soul, I will not add anything to these.’ When he turned to leave, the Prophet said: ‘Whoever wishes to see a man from the people of Jannah, let him look at this man.’” (Sahih Bukhari)

“Hazrat Abu Hurairah رضي الله عنه narrates that when the Messenger of Allah passed away and Abu Bakr رضي الله عنه became the Khalifah, some Arab tribes committed disbelief (and some refused to pay Zakah). Abu Bakr رضي الله عنه intended to fight them. ‘Umar رضي الله عنه said: ‘How can you fight them while the Messenger of Allah said: “I have been commanded to fight the people until they testify that there is no deity but Allah; whoever says it, his life and wealth are protected from me except by its due right, and his reckoning is with Allah”?’

Abu Bakr رضي الله عنه replied: ‘By Allah, I will fight those who differentiate between Salah and Zakah (i.e., perform Salah but refuse Zakah), for Zakah is the right of wealth. By Allah, if they refuse even a young goat which they used to give to the Messenger of Allah as Zakah, I will fight them for it.’

‘Umar رضي الله عنه later said: ‘By Allah, I realized that Allah had opened the chest of Abu Bakr رضي الله عنه to the truth, and I came to know that he was indeed upon the truth.’” (Sahih Bukhari)