بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
رمضان کی فضیلت (احادیث کی روشنی میں)
رمضان میں جنت کے دروازے کھولے، جہنم کے بند اور شیطان جکڑے جاتے ہیں :-
” حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :۔ جب رمضان کا مہینہ آتا ہے تو آسمان کے دروازے کھل جاتے ہیں اور دوزخ کے دروازے بند ہو جاتے ہیں اور شیطان جکڑے جاتے ہیں اور ایک روایت میں ہے کہ رحمت کے دروازے کھل جاتے ہیں “۔ (صحیح بخاری ، صحیح مسلم)
رمضان میں عمرہ کا ثواب حج کے برابر ملتا ہے :-
” حضرت عطاء رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں میں نے حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ سے سنا کہ رسول اللہ ﷺ نے انصار کی ایک عورت (اُم سنان) سے فرمایا، حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ نے اس عورت کا نام بھی لیا، مگر میں بھول گیا ہوں، تم ہمارے ساتھ حج پر کیوں نہیں چلیں؟ عورت نے عرض کیا ہمارے پاس صرف دو اُونٹ تھے ایک پر میرا شوہر اور بیٹا دونوں حج پر گئے ہیں اب ایک اُونٹ گھر میں ہے جس پر ہم پانی وغیرہ لاتے ہیں۔ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:۔ اچھا جب رمضان آئے تو عمرہ کر لینا اس کا ثواب بھی حج کے برابر ہے “۔ (صحیح مسلم)
روزے کا اجر بے حساب ہے :-
” حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :۔ اللہ عزوجل فرماتا ہے کہ ابن آدم کا ہر عمل اُس کیلئے ہے سوائے روزے کے روزہ میرے لئے ہے اور میں ہی اُس کی جزا دوں گا، اور روزہ (آگ سے) ڈھال ہے، لہذا جس روز تم میں سے کسی کا روزہ ہو اس روز وہ فحش گوئی نہ کرے اور بے ہودہ کلامی نہ کرے اور اگر کوئی دوسرا اُس سے گالی گلوچ کرے یا لڑائی کرے تو روزہ دار کو (صرف اتنا کہنا چاہئے کہ) میں روزہ دار ہوں، اُس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں محمد ﷺ کی جان ہے روزہ دار کے منہ کی خوشبو قیامت کے دن اللہ تعالیٰ کو مشک کی خوشبو سے بھی زیادہ پسندیدہ ہوگی۔ روزہ دار کیلئے دو خوشیاں ہیں جن سے وہ فرحت حاصل کرے گا، اولاً جب وہ روزہ افطار کرتا ہے تو خوش ہوتا ہے، ثانیاً جب وہ اپنے رب سے ملے گا اور روزے کے بدلے میں اپنے رب سے انعام پائے گا تو خوش ہوگا “۔ (صحیح مسلم)
روزہ داروں کیلئے جنت میں ایک خصوصی دروازہ بنایا گیا ہے :-
” حضرت سہل بن سعد رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں، جنت کا ایک دروازہ ہے جس کا نام ریان ہے، جس سے قیامت کے دن روزہ دار گزریں گے ان کے علاوہ اس دروازے سے کوئی دوسرا نہیں گزرے گا“۔ (صحیح بخاری ، صحیح مسلم)
رمضان کا پورا مہینہ ہر رات اللہ تعالیٰ لوگوں کو جہنم سے نجات دلاتے ہیں :-
” حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ”رمضان کی پہلی رات ہی شیاطین اور سرکش جن باندھ دیئے جاتے ہیں جہنم کے سارے دروازے بند کر دیئے جاتے ہیں ان میں سے کوئی ایک دروازہ بھی کھلا نہیں رہنے دیا جاتا اور جنت کے سارے دروازے کھول دیئے جاتے ہیں ان میں سے کوئی ایک دروازہ بھی بند نہیں رہنے دیا جاتا اور ایک منادی کرنے والا (فرشتہ) اعلان کرتا ہے ’اے بھلائی کے چاہنے والے! آگے بڑھ (اور دیر نہ کر) اے شر کے چاہنے والے! رک جا۔‘ اور (رمضان کی) ہر رات اللہ تعالیٰ لوگوں کو جہنم سے آزاد کرتے ہیں“۔ (سنن ابن ماجه)
English Translation
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
The Virtues of Ramadan — In the Light of Hadith
In Ramadan, the Gates of Jannah Are Opened, the Gates of Hell Are Closed, and the Devils Are Chained:
“Hazrat Abu Hurairah رضي الله عنه narrates that the Messenger of Allah ﷺ said: ‘When the month of Ramadan arrives, the gates of the heavens are opened, the gates of Hell are closed, and the devils are chained.’ In another narration, it is stated that the gates of mercy are opened.” (صحیح بخاری ، صحیح مسلم)
The Reward of ‘Umrah in Ramadan Equals the Reward of Hajj:
“Hazrat ‘Ata رضي الله عنه narrates: I heard ‘Abdullah ibn ‘Abbas رضي الله عنه say that the Messenger of Allah ﷺ said to a woman from the Ansar (Umm Sinan)—Ibn ‘Abbas رضي الله عنه mentioned her name, but I have forgotten it—‘Why did you not accompany us for Hajj?’ She replied, ‘We only have two camels; my husband and son went for Hajj on one, and the other is used at home for carrying water and necessities.’ The Messenger of Allah ﷺ said: ‘When Ramadan comes, perform ‘Umrah, for its reward is equal to Hajj.’” (صحیح مسلم)
The Reward of Fasting Is Beyond Measure:
“Hazrat Abu Hurairah رضي الله عنه narrates that the Messenger of Allah ﷺ said: ‘Allah عزوجل says: Every deed of the son of Adam is for him, except fasting; it is for Me, and I alone will reward for it. Fasting is a shield (from the Fire). Therefore, when any one of you is fasting, he should not engage in obscene speech or foolish talk; and if someone abuses him or quarrels with him, he should say: “I am fasting.” By the One in Whose hand is the soul of Muhammad ﷺ, the odor from the mouth of a fasting person is more beloved to Allah on the Day of Judgment than the fragrance of musk. The fasting person has two joys: one when he breaks his fast, and the other when he meets his Lord and is rewarded for his fasting.’” (صحیح مسلم)
A Special Gate in Jannah Is Reserved for Those Who Fast:
“Hazrat Sahl ibn Sa‘d رضي الله عنه narrates that there is a gate in Jannah called Rayyan, through which those who fast will enter on the Day of Judgment; none besides them will enter through it.” (صحیح بخاری ، صحیح مسلم)
Throughout Ramadan, Allah Grants Freedom from Hell Every Night:
“Hazrat Abu Hurairah رضي الله عنه narrates that the Messenger of Allah ﷺ said: ‘On the very first night of Ramadan, the devils and rebellious jinn are chained; all the gates of Hell are closed—none of them remains open—and all the gates of Jannah are opened—none of them remains closed. A caller (an angel) announces: “O seeker of good! Come forward (and do not delay). O seeker of evil! Refrain.” And every night of Ramadan, Allah frees people from Hell.’” (سنن ابن ماجه)